دہلی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف مظالم پر وزیر داخلہ کو مستعفی ہونا چاہئے: کھرگے

دہلی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف مظالم پر وزیر داخلہ کو مستعفی ہونا چاہئے: کھرگے

 

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، اور انہیں پیپر لیک کے خلاف دہلی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف پولیس فورسز کے ذریعہ لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف ہونے والے ظلم کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

مسٹر کھرگے راجیہ سبھا میں "عوامی امتحانات (غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام) ترمیمی بل 2026" پر بحث میں حصہ لے رہے تھے، جسے بدھ کو لوک سبھا نے منظور کیا تھا۔ بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایک جذباتی تقریر میں، کانگریس لیڈر نے کہا کہ پیپر لیک ہونے سے بڑی تعداد میں بے قصور لوگوں کو نقصان پہنچا، بڑی تعداد میں طلباء کو پولیس نے مارا پیٹا، اور ان کے والدین پریشان ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت قومی سطح کے امتحانات کے لیے ایک مقررہ ٹائم ٹیبل قائم کرے، دہلی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف ہونے والے ظلم کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک آزاد، اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرے، اور پبلک سیکٹر اور سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کو پُر کرے۔

دہلی میں احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے لئے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے سوال کیا کہ طلباء پر لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا؟ کس کے حکم پر آنسو گیس چلائی گئی؟ طلباء پر پیلٹ گن چلانے کی اجازت کس نے دی؟
طالب علموں کو مارنے والے سادہ کپڑوں میں کون لوگ تھے؟ دہلی پولیس کس کے کنٹرول میں کام کرتی ہے؟ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (RAF) کس کے حکم کے تحت کام کرتی ہے؟ اس پورے واقعے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟"

مسٹر کھرگے نے کہا، "ملک ان تمام سوالوں کے جواب مانگتا ہے، اگر وزیر داخلہ ان سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔"

About The Author

Related Posts

Latest News