ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود حکومت اپنی شبیہ کو بہتر نہیں کر پائے گی: اکھلیش

ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود حکومت اپنی شبیہ کو بہتر نہیں کر پائے گی: اکھلیش

 

 

لکھنؤ، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پبلسٹی پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود حکومت اپنی شبیہ کو بہتر نہیں بنا پائے گی، کیونکہ عوام کا اعتماد صرف اچھے برتاؤ، عوامی فلاح کے کاموں اور اچھی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر یادو نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، "انہوں نے ایک برانڈ بنانے کی کوشش کی، لیکن بینڈ ویگن ناکام رہا۔ اب، اگر ہم ایک سال میں 7،000 کروڑ روپے خرچ کر بھی لیں تو کچھ نہیں بدلے گا۔" بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی مقابلہ بازی کی وجہ سے ’’گرو گڑ بن گیا اور چیلہ چینی بن گیا‘‘ لیکن مزید مٹھاس کے حصول نے سب کچھ کڑوا کر دیا ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News