اگر اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہے تو میں پارلیمنٹ میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں: امیت شاہ

اگر اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہے تو میں پارلیمنٹ میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں: امیت شاہ

 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ اگر اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہے تو وہ تمام سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا، "اپوزیشن کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو تحریری پیغام دینا چاہئے کہ وہ بحث کے لئے تیار ہے۔ وہ آج دوپہر 3 بجے سے جمعرات کی سہ پہر 3 بجے تک بحث کے دوران اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔"

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، "میں اس پر بھی بات کروں گا کہ آپ بحث کیوں نہیں چاہتے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت ہر چیز پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن وہ پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دیتے۔"

انہوں نے کہا کہ 'اپوزیشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی نہیں چلنے دے رہی تو وہاں جا کر کیا ہوگا؟ میں پارلیمنٹ میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں'۔

مسٹر شاہ نے کہا، " بحث آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگی، میں کل سہ پہر 3 بجے جواب دوں گا، میں ذاتی طور پر شرکت کروں گا۔ اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ بحث کرے یا ہنگامہ کھڑا کرے۔ حکومت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ میں اس پر بھی بات کروں گا کہ آپ نے ایوان کو چلنے کیوں نہیں دیا۔"
وزیر داخلہ نے کہا، "اپوزیشن یہ مطالبہ کر رہی ہے، اور ہم نے 'ہاں' کہا ہے۔ میں پارلیمنٹ میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں لیکن اب یہ فیصلہ عوام کو کرنے دیں کہ میں آج وہی بات کہوں گا، سب کی بات سنوں گا۔

About The Author

Related Posts

Latest News