ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے، اسی لیے کسی کو بولنے نہیں دیا جا رہا: پروفیسر رام گوپال
On
اٹاوہ، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے پرنسپل قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے خلاف کسی کو بھی بولنے نہیں دے رہی ہے، جس سے واضح ہو رہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی لگی ہوئی ہے۔
پروفیسر رام گوپال یادو اٹاوہ صدر مقام واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں جائنٹس گروپ میتری ادارے کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔
اتر پردیش پولیس کو ہائی کورٹ کی سرزنش پر رام گوپال نے کہا کہ پولیس ہزاروں لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہی ہے، پولیس پیروں میں گولیاں مار رہی ہے، پولیس غنڈہ ایکٹ لگا کر، گینگسٹر ایکٹ لگا کر لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہی ہے، پولیس لوگوں کے مکانات اور جائیداد کو سیل کر دیتی ہے، یہ سب وزیر اعلیٰ کروا رہے.
About The Author
Related Posts
Latest News
13 Sep 2026 18:24:07
سبزیوں کے بادشاہ کے نام سے مشہور آلو تقریباً ہر گھر میں استعمال ہوتے ہیں۔ آلو کو مختلف طریقوں سے...
