مادھوری دکشت نے 'کون ہوڑن کروڑپتی' کے نئے سیزن کی شوٹنگ شروع کی
On
ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے مقبول کوئز شو 'کون ہوڑن کروڑپتی' کے نئے سیزن کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
شوٹنگ کے پہلے دن مادھوری خوبصورت ساڑی اور مسکراہٹ کے ساتھ شو کی میزبان کے طور پر نظر آئیں۔شوٹنگ کے پہلے دن سامنے آنے والی تصاویر میں مادھوری کا روایتی اور دلکش انداز دیکھنے کو ملا۔
اپنی اداکاری اور رقص سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنانے والی مادھوری اب اپنی مادری زبان مراٹھی میں شرکا سے گفتگو کرتی نظر آئیں گی۔شو کی میزبانی کے دوران مادھوری کا بے تکلف اور اپنائیت بھرا انداز سوال و جواب کے کھیل کے ساتھ شرکا کی کہانیوں اور تجربات کو بھی خاص بنائے گا۔
شو کی شوٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی اس میں مادھوری کے نئے کردار کو لے کر ناظرین کا تجسس بڑھ گیا ہے۔
'کون ہوڑن کروڑپتی' کا نشر 12 اکتوبر سے پیر تا ہفتہ رات 9 بجے سونی مراٹھی پر ہوگا۔یہ شو سونی لِو پر بھی دیکھا جاسکے گا.
About The Author
Related Posts
Latest News
01 Oct 2026 16:39:24
ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے مقبول کوئز شو 'کون ہوڑن کروڑپتی' کے نئے سیزن کی شوٹنگ شروع کردی...
