ذاکر خان نے "ڈبل ڈیٹ" شو میں اپنے تجربات شیئر کیے۔

ذاکر خان نے


ممبئی،  کامیڈین اور اداکار ذاکر خان نے نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو ’ڈبل ڈیٹ‘ میں اندور سے دہلی آنے اور دارالحکومت میں اپنی شناخت بنانے کے دوران پیش آنے والے تجربات شیئر کیے۔
ذاکر خان نے کہا کہ دہلی آنے کے بعد انہیں ایک بڑی ثقافتی تبدیلی محسوس ہوئی۔
ان کے مطابق لوگوں کے لیے کسی شخص کی شکل و صورت اور لباس کافی اہمیت رکھتے تھے اور جب تک وہ خود کو منوا نہیں پائے، انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو کے انداز سے کئی بار سامنے والے شخص کو کمتر محسوس کرایا جاتا تھا اور انہوں نے یہ تجربہ دہلی میں کیا، اندور میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ موسیقی اور کرکٹ کے بہت شوقین ہیں، لیکن ان موضوعات پر زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
ان کے دادا نے انہیں سکھایا تھا کہ اگر کسی چیز کا بہت زیادہ شوق ہو تو اس کے بارے میں خاموش رہنا چاہیے، کیونکہ ضروری نہیں کہ سامنے والا بھی اس میں اتنی ہی دلچسپی رکھتا ہو۔
گفتگو کے دوران نیہا دھوپیا نے مذاق میں پوچھا کہ کیا وہ دہلی کی لڑکیوں کے بھی شوقین نہیں ہیں، جس پر ذاکر خان نے صاف کہا، ’’نہیں۔
‘‘شو میں ہندوستان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان بھی شامل ہوئے۔دونوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور ذاتی تجربات سے جڑے کئی دلچسپ پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔
’ڈبل ڈیٹ‘ کی یہ قسط نیہا دھوپیا کے یوٹیوب چینل پر نشر ہو رہی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News