پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

 

نئی دہلی۔ پاکستان میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 تھی۔ زلزلے سے ہونے والے کسی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

این سی ایس کے مطابق، ہفتہ کی صبح 10:37 پر زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز وسطی بلوچستان کے شہر خضدار کے قریب زمین سے 15 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر اور کھلی جگہوں کی طرف بھاگے۔
ماضی قریب میں پاکستان کے گرد و نواح بالخصوص افغان علاقے میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ رواں ماہ افغانستان میں کئی زلزلے آئے ہیں۔ یکم اکتوبر کو افغانستان میں بھی 5.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ تاہم اس زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

About The Author

Related Posts

Latest News