لکھنؤ: کار پارکنگ تنازعہ میں باپ بیٹا اور بھائی کا قتل ملزم گرفتار

لکھنؤ: کار پارکنگ تنازعہ میں باپ بیٹا اور بھائی کا قتل ملزم گرفتار

 

لکھنؤ۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سعادت گنج تھانہ علاقے میں پیر کو کار پارکنگ کو لے کر دو پڑوسیوں میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ایک فریق نے فائرنگ کردی جس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور بھائی شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
ڈی سی پی ویسٹ جتیندر سریواستو نے بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 10:30 بجے، سعادت گنج تھانہ علاقہ کے تحت نوبست کے برہمنی ٹولہ میں برگد کے درخت کے پاس خالی زمین پر کار پارک کرنے کو لے کر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ایک حریف رشبھ شکلا نے دوسری پارٹی پر گولی چلا دی۔ شیواجی تیواری (65) اور ان کے بھائی شیویندر تیواری (55) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ شیواجی کے بیٹے سویاش تیواری کو سر اور شمبھو کے سینے میں شدید چوٹیں آئیں۔ اسپتال میں علاج کے دوران سویاش کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی۔ قتل کے ملزم رشبھ شکلا کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور چار عدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ شیواجی تیواری گھر کے باہر برگد کے نیچے چبوترہ بنانا چاہتے تھے لیکن رشبھ کے گھر والے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آج کار پارک کرنے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل ہو گئے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھر والوں نے انکشاف کیا ہے کہ سویاش کی اگلے ماہ شادی ہونی تھی۔ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News