بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کو 58 کروڑ روپے کا انعام دیا

بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کو 58 کروڑ روپے کا انعام دیا

۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے والی ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے لیے 58 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے اور یہ رقم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی انعامی رقم سے تین گنا زیادہ ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 58 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "مسلسل ICC ٹائٹل جیتنا خاص ہے اور یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ہندوستانی ٹیم کی لگن اور عمدگی کی عکاسی کرتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ نقد انعام پردے کے پیچھے ہر کسی کی محنت کا اعتراف ہے۔ ہمارے ملک میں کرکٹ کا مضبوط نظام موجود ہے۔"

About The Author

Latest News