مودی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا
On
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں 7، لوک کلیان مارگ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، این ایس اے اجیت ڈوول، سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان، مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر حکام نے شرکت کی۔"
یہ اجلاس اس وقت اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان نے آج صبح مختلف فوجی اور فضائی تنصیبات پر فضائی حملے کیے جنہیں بھارتی دفاعی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ بھارت نے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس سمیت پاکستان کے مختلف ائیر بیس پر بھی حملہ کیا اور فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وزیر اعظم کی یہ دوسری ملاقات ہے۔
About The Author
Latest News
10 May 2025 19:51:26
نئی دہلی: بھارت اور پاکستان نے براہ راست بات چیت کے بعد ایک دوسرے کے خلاف گولہ باری اور