سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری ریلیف دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری ریلیف دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کی طرف سے ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف کیے گئے "تضحیک آمیز" ریمارکس کے معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر روک لگانے کی درخواست پر عبوری راحت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
ہائی کورٹ نے وزیر کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کا از خود نوٹس لیا تھا اور ریاستی حکومت کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مسٹر شاہ کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
جب آج درخواست کا ذکر کیا گیا تو چیف جسٹس بی آر گوائی اور سپریم کورٹ کے جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے کہا کہ وزیر شاہ نے ایسے ریمارکس دیئے ہیں جو غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ بی جے پی لیڈر شاہ ریاستی حکومت میں قبائلی امور کے وزیر ہیں۔
جسٹس گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے والے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر فوری روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔
درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔

About The Author

Latest News