انکیتا قتل کیس: مرکزی ملزم پلکت آریہ اور تین دیگر کو عمر قید کی سزا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رینا نیگی کی عدالت نے آج سزا کا اعلان کیا۔ سابق بی جے پی لیڈر ونود آریہ کے بیٹے اور رشی کیش میں وننتارا ریزورٹ کے مالک پلکت آریہ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 201 اور 354 کے تحت مجرم ٹھہرایا گیا ہے اور عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ریزورٹ کے منیجر سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کو ثبوتوں کو تباہ کرنے کے معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
استغاثہ کے وکیل اونیش نیگی کے مطابق تینوں کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انکیتا کے قتل کا معاملہ سال 2022 میں سامنے آیا تھا۔انکیتا رشی کیش کے قریب وننتارا ریزورٹ میں ریسپشنسٹ کے طور پر تعینات تھیں۔ وہ 18 ستمبر 2022 کو اچانک لاپتہ ہوگئی۔ دو دن بعد 24 ستمبر کو چیلہ بیراج سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ وننترا ریزورٹ کے مالکان پلکت آریہ، سوربھ بھاسکر اور انکیت گپتا پر قتل کا الزام تھا۔