سیمنٹ سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سیمنٹ سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

 

جھابوا، مدھیہ پردیش: جھابوا ضلع کے میگھ نگر تھانہ علاقے میں سیمنٹ سے بھرا ٹرک ایک وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 11 میں سے 9 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کل دیر رات ضلع کے میگھ نگر تھانہ علاقے میں راجستھان سے سیمنٹ لے کر جانے والا ٹرک کنٹرول کھو بیٹھا اور ایک وین پر الٹ گیا۔ حادثے میں وین بکھر گئی۔ وین میں سوار 11 افراد میں سے نو کی اس حادثے میں موت ہو گئی، جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ایک کو تشویشناک حالت میں گجرات کے داہود لے جایا گیا۔ وین میں سوار تمام لوگ میگھ نگر کے رہنے والے تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

مرنے والوں میں چھ خواتین اور تین مرد شامل ہیں جن کی شناخت مکیش کھپیڈ (40)، اکالی پرمار (35)، ونود کھپیڈ (16)، کماری پائل (12)، مادی بائی بامنیہ (38)، وجے (14)، کماری کانتا (14)، راگنی بامنیہ (09)، شاولی بائی کھپیڈ (35) کے طور پر ہوئی ہے۔

About The Author

Latest News