جی ایم آر رگبی پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 71 کھلاڑی

جی ایم آر رگبی پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 71 کھلاڑی

 

ممبئی، جی ایم آر رگبی پریمیئر لیگ میں 30 ہندوستانی کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر سے 71 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
جی ایم آر رگبی پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن 15 جون سے شروع ہوگا۔ لیگ کا فائنل میچ 29 جون کو ممبئی کے شاہجی راجے بھوسلے اسپورٹس کمپلیکس (اندھیری اسپورٹس کمپلیکس) میں کھیلا جائے گا۔ رگبی پریمیئر لیگ نے رگبی 7 کے پاور ہاؤس ممالک بشمول نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، فجی، ارجنٹائن، برطانیہ، آئرلینڈ، امریکہ اور اسپین کے معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کینیڈا، ہانگ کانگ اور جرمنی کے 18 بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

About The Author

Latest News