پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ہندوستان کو ملے گا: پرسید کرشنا

پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ہندوستان کو ملے گا: پرسید کرشنا

 

بیکن ہیم، انگلینڈ کے دورے پر آئے ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز پرسدھ کرشنا کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 20 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ کھیلنے کا فائدہ ملے گا۔

بی سی سی آئی ٹی وی سے بات چیت میں کرشنا نے کہا کہ "ٹیم کو بلاشبہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کچھ پریکٹس میچز کھیلنے کا فائدہ ملے گا۔ ہم سب کے لیے میدان پر کچھ وقت گزارنا بہت ضروری ہے۔ یہ اچھی اور مشکل پچ لگتی ہے۔ یہاں باؤلرز نے اچھی گیند بازی کی ہے جبکہ بلے بازوں نے بھی جذبہ دکھایا ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ آپس میں میچ کھیلتے ہیں"۔

About The Author

Latest News