پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

 

نئی دہلی اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹ کے خدشے کے پیش نظر خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

تیل کی ایک بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔

About The Author

Latest News