دفاعی شعبے کو سائبر حملوں سے بچانے کے لیے 'سائبر سیکیورٹی' مشق

دفاعی شعبے کو سائبر حملوں سے بچانے کے لیے 'سائبر سیکیورٹی' مشق

 

نئی دہلی، دفاعی اداروں کو سائبر حملوں سے بچانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ڈیفنس سائبر ایجنسی نے پیر سے ایک جامع سائبر سیکورٹی مشق 'سائبر تحفظ' شروع کی۔

وزارت دفاع کے مطابق، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیراہتمام منعقد ہونے والی یہ دس روزہ ملٹی فیز مشق قومی سطح پر سائبر کی طاقت بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ تربیتی سیشنز، تشخیص اور لیڈر شپ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ قومی سطح کی ایجنسیوں اور دفاعی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے 100 سے زائد شرکاء اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

About The Author

Latest News