ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کیے

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کیے

۔

یروشلم: ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد وسطی، شمالی اسرائیل اور یروشلم میں سائرن بج گئے۔

ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بنکروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ امریکا کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد یہ ایران کا پہلا میزائل حملہ ہے۔ اسرائیل نے احتیاط کے طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی منظوری اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، اتوار کی صبح 03:45 (مقامی وقت) سے ہوم فرنٹ کمانڈ کے رہنما خطوط میں فوری تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اسرائیل میں ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب پورے ملک میں صرف ضروری خدمات (جیسے کہ صحت، سیکورٹی، ایمرجنسی سروسز وغیرہ) کو چلایا گیا ہے۔ ہدایات میں ضروری علاقوں کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں، اجتماعات اور کام کی جگہوں پر پابندی شامل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات فردو، نتنز اور اصفہان پر حملہ کیا ہے۔

About The Author

Latest News