درخت لگانے کی مہم حکومت کے لیے صرف ایک تقریب ہے: اکھلیش

درخت لگانے کی مہم حکومت کے لیے صرف ایک تقریب ہے: اکھلیش

 

لکھنؤ یوگی حکومت کی شجرکاری مہم پر تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اب تک 200 کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ اس کے لیے زمین کہاں سے آرہی ہے۔

مسٹر یادو نے پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا، "درخت لگانے کی مہم حکومت کے لیے محض ایک تقریب ہے، اگر ہم بی جے پی حکومت کے اب تک کے درخت لگانے کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو یہ 200 کروڑ سے زیادہ ہے، لیکن یہ سوچنے کی بات بھی ہے کہ اتنے درختوں کے لیے زمین کہاں سے آرہی ہے"۔

About The Author

Latest News