ڈھاکہ طیارہ حادثہ: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جن میں 25 بچے بھی شامل ہیں

ڈھاکہ طیارہ حادثہ: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جن میں 25 بچے بھی شامل ہیں

۔

ڈھاکہ، 22 جولائی (یو این آئی) ڈھاکہ کے میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کو کل ٹکرانے والے بنگلہ دیشی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں سے 25 بچوں کے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں سے کئی کی عمریں 12 سال سے کم ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے چیف ایڈوائزر کے معاون خصوصی پروفیسر محمد سعید الرحمان کے مطابق اس وقت کم از کم 78 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے آج صبح نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری میں میڈیا کو بریفنگ دی۔تفصیلی خبر

About The Author

Latest News