کاشی ودیا پیٹھ میں گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے 31 جولائی تک کونسلنگ

کاشی ودیا پیٹھ میں گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے 31 جولائی تک کونسلنگ

 

وارانسی، مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ میں بی بی اے، بی سی اے، بی اے اور ایل ایل بی گریجویٹ کورسز میں داخلہ کے لیے کونسلنگ کی تاریخ 22 سے 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر ناگیندر سنگھ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بی بی اے اور بی سی اے کی کونسلنگ 22-23 جولائی جبکہ بی اے ایل ایل بی کی کونسلنگ 25-26 جولائی کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں بی ایس سی (ریاضی)، بی ایس سی (بائیو) اور بی کام کی کونسلنگ فیکلٹی آف کامرس اینڈ مینجمنٹ میں 26-27 جولائی کو ہوگی۔ اس کے بعد بی بی اے، بی سی اے، اور بی اے ایل ایل بی کی کونسلنگ 30-31 جولائی کو دوبارہ ہوگی۔

About The Author

Latest News