لوک سبھا میں مسلسل چوتھے دن بھی کوئی کام نہیں ہوا

لوک سبھا میں مسلسل چوتھے دن بھی کوئی کام نہیں ہوا

۔

نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن نے بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کیس، آپریشن سندھور اور دیگر مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے مانسون اجلاس میں مسلسل چوتھے دن ایوان میں کوئی کام نہیں ہوسکا۔

جیسے ہی پریزائیڈنگ آفیسر کرشنا پرساد ٹینیٹی نے ایک بار ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ لے کر ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔

پریزائیڈنگ آفیسر نے شور شرابے کے درمیان ضروری کاغذات میز پر رکھے۔ انہوں نے اراکین سے درخواست کی کہ آج گوا میں درج فہرست قبائل سے متعلق بل پر بحث ہونی ہے، اس لیے اراکین اپنی نشستوں پر جاکر اس میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے کل بھی بحث کے لیے رکھا گیا تھا تاہم اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث بحث نہ ہو سکی۔ ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔

About The Author

Latest News