مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان 5 ہزار کروڑ کا قرضہ دے گا: مودی

مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہندوستان 5 ہزار کروڑ کا قرضہ دے گا: مودی

 

مالے/نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کی ترقی اور خوشحالی کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے کی قرض امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر مودی، جو مالدیپ کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کو یہاں صدر محمد موئزو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس بیان میں آزادی کے 60 سال کی تاریخی سالگرہ پر مالدیپ کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About The Author

Latest News