دلجیت دوسانجھ نے فلم بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی

دلجیت دوسانجھ نے فلم بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی

 

ممبئی، مشہور پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی آنے والی فلم 'بارڈر 2' کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں 1997 کی فلم بارڈر میں سنی دیول، سنیل شیٹی، جیکی شراف اور اکشے کھنہ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اب فلم بارڈر کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ فلم بارڈر 2 میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹھی اہم کردار ادا کریں گے۔دلجیت دوسانجھ نے بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔

دلجیت فلم 'بارڈر 2' کی شوٹنگ مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو مٹھائی کھلا رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے اپنے کیپشن میں لکھا 'بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

فلم بارڈر 2 کی ہدایات انوراگ سنگھ دے رہے ہیں جب کہ اس فلم کو جے پی دتہ، ندھی دتہ، بھوشن کمار اور کشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہوگی۔

About The Author

Latest News