کسانوں کی فصلوں کو فارم پر ہی پروسیس کیا جائے گا

کسانوں کی فصلوں کو فارم پر ہی پروسیس کیا جائے گا

۔

چھترپتی سمبھاجی نگر، مہاراشٹر ایگریکلچر انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ایک خصوصی اقدام کے طور پر موبائل پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان یونٹس کی مدد سے فصل کو پروسیس کیا جائے گا اور اسے طویل عرصے تک محفوظ رکھا جائے گا۔

پتہ چلا ہے کہ جب کسی علاقے میں فصل زیادہ ہوتی ہے تو بازار میں اس کی قیمت گر جاتی ہے جس کی وجہ سے کسان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کسان کو اس پریشانی سے بچانے کے لیے کارپوریشن نے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے۔ کارپوریشن اب کسانوں کے کھیتوں تک پہنچے گی اور ٹیکنالوجی کی مدد سے زائد پیداوار کو ایسی نئی مصنوعات میں تبدیل کرے گی جسے بعد میں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق فروخت کیا جاسکے گا۔

About The Author

Latest News