یوگی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام: اکھلیش
On
پیر کو جاری ایک بیان میں مسٹر یادو نے کہا کہ ریاست کا ایک بڑا حصہ سیلاب کے بحران سے گزر رہا ہے لیکن بی جے پی حکومت لوگوں کو بچانے اور ضروری اشیاء کا بندوبست کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پریاگ راج سمیت ریاست کے تقریباً دو درجن اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے خوفناک صورتحال ہے۔ پریاگ راج، وارانسی میں گلیوں اور محلوں میں کشتیوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ خوراک اور پینے کے پانی کی قلت عروج پر ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بیمار، بچے، حاملہ خواتین اور بوڑھے دوائی اور علاج سے محروم ہیں۔ صحت اور طبی خدمات ٹھپ ہیں۔ اسکولوں کے انضمام کی وجہ سے بچے پہلے ہی پڑھائی کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ سیلاب نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ بچوں کی تعلیم ٹھپ ہے۔
About The Author
Related Posts
Latest News
05 Aug 2025 19:58:24
لکھنؤ، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی بھارتیہ