ہندوستان اپنے کسانوں، مویشی پالنے والوں، ماہی گیروں کے مفاد سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: مودی
مسٹر مودی یہاں مشہور زرعی سائنسدان اور سبز انقلاب کے باپ آنجہانی ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کی صد سالہ پیدائش کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا، "ہمارے کسانوں کا مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہندوستان ہمارے کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کے بھائیوں اور بہنوں کے مفاد سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔"
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے، کاشتکاری کی لاگت کو کم کرنے اور ان کی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
مسٹر مودی کا یہ بیان ایسے وقت اور بھی اہم ہو گیا ہے جب امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت کے درمیان 25 فیصد کی شرح سے درآمدی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کرنے کے بعد ڈیوٹی بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے کو بدقسمتی اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔