سی پی رادھا کرشنن ہوں گے این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار: نڈا
On
اتوار کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بورڈ کے دیگر اراکین موجود تھے۔
میٹنگ کے بعد مسٹر نڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر رادھا کرشنن کو متفقہ طور پر این ڈی اے امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں این ڈی اے میں شامل دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوں۔ انہوں نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے مسٹر رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
About The Author
Latest News
30 Aug 2025 19:55:07
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی 1300 کلومیٹر طویل ووٹر رائٹس