حذف کیے گئے 65 لاکھ ناموں میں بی جے پی کا ایک بھی نام نہیں، یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت نہیں تو کیا ہے: راہل

حذف کیے گئے 65 لاکھ ناموں میں بی جے پی کا ایک بھی نام نہیں، یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت نہیں تو کیا ہے: راہل

 

ارریہ، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے بعد حذف کیے گئے 65 لاکھ ووٹروں میں سے ایک بھی نام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نہیں ہے، جو الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔

مسٹر گاندھی نے اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ناموں کو حذف کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے زیادہ تر سیاسی پارٹیاں الیکشن کمیشن سے سوال پوچھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جس کے کسی ووٹر کو فہرست سے حذف نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن میں کوئی شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس کو ملی بھگت نہ کہا جائے تو کیا ہوگا؟

About The Author

Latest News