مودی جاپان کے کامیاب دورے کے بعد چین روانہ ہو گئے

مودی جاپان کے کامیاب دورے کے بعد چین روانہ ہو گئے

۔

ٹوکیو/نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے اپنے دو روزہ کامیاب دورہ کے اختتام پر ہفتہ کو چین روانہ ہو گئے۔

چین کے لیے روانہ ہونے کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا جاپان کا دورہ بہت نتیجہ خیز رہا اور یہ دونوں ممالک کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

غور طلب ہے کہ مسٹر مودی جاپان اور چین کے چار روزہ دورے پر جمعرات کی رات ٹوکیو پہنچے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں، مسٹر مودی نے جمعہ کو اپنے جاپانی ہم منصب شیگیرو ایشیبا کے ساتھ 15ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ دونوں وزرائے اعظم نے انڈیا-جاپان اکنامک فورم کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ دورے کے دوسرے دن، آج مسٹر مودی نے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ شنڈائی میں ایک سیمی کنڈکٹر کمپنی کا دورہ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم اشیبا نے مسٹر مودی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جس کے بعد مسٹر مودی چین روانہ ہوگئے۔

مسٹر مودی چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

About The Author

Latest News