جموں و کشمیر کے ریاسی، رامبن میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد دب گئے، چار ہلاک

جموں و کشمیر کے ریاسی، رامبن میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد دب گئے، چار ہلاک

 

جموں، جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں بادل پھٹنے سے کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک لاپتہ ہے۔ ضلع ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

حکام نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ رامبن کے راج گڑھ علاقے میں بادل پھٹنے کے واقعہ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک لاپتہ ہے۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پر لکھا، "ابھی رامبن کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) محمد الیاس خان سے بات کی ہے۔ راج گڑھ علاقے میں بادل پھٹنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ پانچواں شخص لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔"

ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ میں مسلسل رابطے میں ہوں۔ "

ادھر ریاسی ضلع کے مہورے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک مکان کے گرنے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دبے سات افراد میں ایک جوڑا اور ان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

About The Author

Latest News