محبتیں کے بعد میری چار فلمیں کبھی ریلیز نہیں ہوئیں: شمیتا شیٹھی

محبتیں کے بعد میری چار فلمیں کبھی ریلیز نہیں ہوئیں: شمیتا شیٹھی

 

ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کا کہنا ہے کہ فلم ”محبتیں“ کے بعد انہوں نے چار فلموں کی شوٹنگ کی جو کبھی ریلیز نہیں ہوئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے یش راج فلمز کی فلم محبتیں سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنے کیریئر کے چیلنجوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
شمیتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ محبتیں کے بعد انہوں نے چار فلموں کی شوٹنگ کی تھی جس میں سنجے دت، چندرچور سنگھ اور آر مادھاون جیسے اداکاروں کے ساتھ پراجیکٹ شامل تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ اس اچانک دھچکے نے ان کے کیریئر کی رفتار کو انتہائی اہم وقت پر روک دیا۔
شمیتا کی آخری فلم دی ٹیننٹ کو بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی بار ملتوی ہونے کے بعد، فلم کو بغیر کسی خاص مارکیٹنگ یا پروموشن کے چنیدہ سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا، جس کی وجہ سے فلم کو وہ پہچان نہیں ملی جس کی شمیتا کی توقع تھی۔
شمیتا نے کہا، لوگوں کو یہ بتانے میں کافی وقت لگا، دستیاب ہونے اور کام کرنے کی خواہش میں کوئی شرم یا نقصان نہیں ہے۔ ان چیلنجوں کے باوجود، شمیتا اپنے کام کے لیے وقف ہے اور اسے بہتر مواقع ملنے کی امید ہے جو بڑے پردے پر اس کی حقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گی۔

About The Author

Latest News