دہلی کے کالکاجی مندر میں نوجوانوں نے ایک سیوادار کو مار مار کر ہلاک کر دیا

دہلی کے کالکاجی مندر میں نوجوانوں نے ایک سیوادار کو مار مار کر ہلاک کر دیا

 

۔

نئی دہلی: جنوب مشرقی دہلی میں کالکاجی مندر کے درشن کرنے آئے نوجوانوں نے پرساد لینے کے تنازعہ میں مندر کے ایک خدمتگار کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے مارا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ جنوبی مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہیمنت تیواری نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات کچھ نوجوان مندر دیکھنے آئے تھے۔ درشن کے بعد، انہوں نے سیوادار یوگیندر سنگھ (35) سے چونی پرساد مانگا اور اس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس دوران نوجوانوں نے سیوادار کی بری طرح پٹائی کی۔ یوگیندر کو زخمی حالت میں ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

About The Author

Latest News