نشانچی کا گانا کبوتر کبوتر ریلیز
انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نشانچی دو جڑواں بھائیوں ببلو اور دبلو کی دلچسپ زندگی پر مبنی ہے، جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں لیکن ان کے خیالات اور عقائد بالکل مختلف ہیں۔ فلم کو اجے رائے اور رنجن سنگھ نے جار پکچرز کے بینر تلے فلپ فلمز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ اسکرین پلے پرسون مشرا، رنجن چندیل اور انوراگ کشیپ نے لکھا ہے۔ ویدیکا پنٹو، مونیکا پنوار، محمد ذیشان ایوب اور کمود مشرا جیسے ورسٹائل اداکاروں پر مشتمل، نشانچی 19 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم کا گانا کبوتر کبوتر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ زی میوزک کمپنی نے اس آف بیٹ اور انتہائی دلکش ٹریک کا میوزک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس گانے کو جہاں بھوپیش سنگھ نے گایا ہے، وہیں دھن کی کمپوزنگ اور تحریر کا کام ایشوریا ٹھاکرے نے کیا ہے، جو فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔