فلم 'ہاؤس فل 5' کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 11 اکتوبر کو اسٹار گولڈ پر ہوگا

فلم 'ہاؤس فل 5' کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 11 اکتوبر کو اسٹار گولڈ پر ہوگا

 

۔

ممبئی: فلم 'ہاؤس فل 5' کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 11 اکتوبر بروز ہفتہ سٹار گولڈ پر رات 8 بجے ہوگا۔ اسٹار گولڈ اس تہوار کے سیزن میں اپنے ناظرین کے لیے 'ہاؤس فل 5' لا رہا ہے۔ ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اور ترون منسوخانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک کروز پر مبنی تھرلر ہے جو ہنسی اور غلط فہمیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، کریتی سینن، اور پوجا ہیگڑے سمیت ستاروں سے بھرپور کاسٹ شامل ہیں۔
پریمیئر میں خصوصی انٹرویوز اور حذف شدہ مناظر شامل ہوں گے، جو پہلی بار دکھائے جائیں گے۔

اکشے کمار نے کہا، "ہاؤس فل فلمیں ہمیشہ پورے خاندان کو ہنسانے کے لیے اکٹھا کرتی ہیں، اور میں پرجوش ہوں کہ یہ فلم 11 اکتوبر کو نشر ہو رہی ہے۔"

About The Author

Related Posts

Latest News