ہندوستان نے اہم سفارتی فیصلہ کیا، کابل میں ٹیکنیکل مشن کو سفارت خانہ کا درجہ دیا

ہندوستان نے اہم سفارتی فیصلہ کیا، کابل میں ٹیکنیکل مشن کو سفارت خانہ کا درجہ دیا

 

نئی دہلی: افغانستان کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اشارہ دیتے ہوئے، ہندوستان نے کابل میں اپنے ٹیکنیکل مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ افغان طالبان کے افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے دو سال سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعہ کو یہاں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان نے کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو مکمل سفارت خانے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ مسٹر متقی کا دورہ افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں ایک "اہم قدم" ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اعادہ ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News