چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کی وجہ بتائیں: راہل گاندھی

چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کی وجہ بتائیں: راہل گاندھی

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت سے چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کے اپنے فیصلے کی وجوہات بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے منصفانہ انتخاب کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس شامل ہیں، لیکن حکومت نے چیف جسٹس کو کمیٹی سے ہٹا کر ایک کابینی وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اس فیصلے کی وجوہات بتائے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہندوستان کے لوگ تین بہت اہم اور سیدھے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ پہلا سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو الیکشن کمشنروں کے انتخاب کے پینل سے کیوں ہٹایا گیا؟ الیکشن کمیشن کو گزشتہ عام انتخابات سے قبل تقریباً مکمل قانونی استثنیٰ کیوں دیا گیا؟ اور 45 دنوں کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج کو تباہ کرنے میں اتنی جلدی کیوں کی گئی؟" انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے اور اس کا ایک ہی جواب ہے کہ ایسا کر کے بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کرنے کا آلہ بنا رہی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News