وزارت داخلہ کے سامنے احتجاج کرنے والے ترنمول کانگریس کے آٹھ ممبران اسمبلی کو حراست میں لیا گیا

وزارت داخلہ کے سامنے احتجاج کرنے والے ترنمول کانگریس کے آٹھ ممبران اسمبلی کو حراست میں لیا گیا

۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ترنمول کانگریس کے آٹھ ممبران پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا جو جمعہ کو یہاں وزارت داخلہ کے سامنے مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

ایم پیز میں ڈیرک اوبرائن، مہوا موئترا، شتابدی رائے، ساکیت گوکھلے، کیرتی آزاد، پرتیما منڈل، باپی ہلدر، اور ڈاکٹر شرمیلا سرکار شامل ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ احتجاج کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’امیت شاہ کی ای ڈی بمقابلہ بنگال کے عوام‘‘ اور ’’چاہے آپ جتنے بھی حملے کریں، بنگال پھر سے جیتے گا‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

پولیس نے ڈریک اوبرائن اور مہوا موئترا کو زبردستی پولیس وین میں بٹھا دیا۔ احتجاج کے دوران ڈیرک اوبرائن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

یہ احتجاج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کولکتہ اور دہلی میں 15 مقامات پر غیر قانونی کوئلے کی کان کنی اور منی لانڈرنگ کے سلسلے میں چھاپے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ ان چھاپوں میں I-PAC نامی نجی کمپنی کے سربراہ پراتک جین کی رہائش گاہ بھی شامل تھی۔

لوک سبھا ایم پی مہوا موئترا نے الزام لگایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو سیاسی مخالفین پر حملہ کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ایجنسی ان کے دستاویزات اور انتخابی حکمت عملی کو چرا رہی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News