10 ریاستوں کی 24 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے: الیکشن کمیشن

10 ریاستوں کی 24 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے: الیکشن کمیشن

 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 24 سیٹوں کے لیے دو سالہ انتخابات 18 جون کو ہوں گے۔ ان سیٹوں پر منتخب اراکین کی مدت جون اور جولائی کے آنے والے مہینوں میں ختم ہو رہی ہے۔

آندھرا پردیش، گجرات اور کرناٹک سے چار چار، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے تین تین، جھارکھنڈ سے دو، اور منی پور، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور میزورم سے ایک ایک نشست کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان انتخابات کا نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔کاغذات نامزدگی 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، اور جانچ پڑتال 9 جون کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 جون ہے۔
ووٹنگ 18 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ ووٹنگ کا عمل 20 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

About The Author

Related Posts

Latest News