پوجا بترا، ادیتی گویکر اور دیپک تیجوری نے یوگا آسن چیمپئن شپ میں اپنی موجودگی کی نشاندہی کی
ممبئی، پانچویں قومی یوگ آسن کھیل چیمپئن شپ 2026 میں کھیل، صحت و تندرستی اور تفریح کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا، جہاں اداکارہ پوجا بترا، اداکارہ اور ڈاکٹر ادیتی گووترِیکر اور اداکار دیپک تیجوری نے اپنی موجودگی درج کرائی۔
چیمپئن شپ میں یوگ آسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر مل رہی پہچان کے ساتھ جسمانی تندرستی، نظم و ضبط اور متوازن طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پوجا بترا نے کہا کہ یوگ ان کے لیے صرف ورزش نہیں، بلکہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے اور خود سے جڑے رہنے کا ذریعہ ہے۔
ادیتی گووترِیکر نے کہا کہ یوگ جسم، سانس اور دماغ، تینوں سطحوں پر کام کرتا ہے۔
نوجوان نسل کا یوگ آسن کو کھیل کے طور پر سنجیدگی سے لینا مثبت بات ہے اور ایسی عادتیں زندگی بھر ساتھ رہ سکتی ہیں۔
وہیں دیپک تیجوری نے شرکا کے جوش اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوگ آسن جسمانی مضبوطی اور لچک کے ساتھ صبر، یکسوئی اور مسلسل محنت کا سبق بھی دیتا ہے۔
چیمپئن شپ نے یوگ آسن کے کھلاڑیوں اور اس کے مشق کرنے والوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی تندرستی، صحت مند طرز زندگی اور بیداری کے ساتھ زندگی گزارنے کا پیغام بھی دیا۔
