پہلگام دہشت گردانہ واقعہ سے سیاحت کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی اس سال کی جائے گی: شیخاوت

پہلگام دہشت گردانہ واقعہ سے سیاحت کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی اس سال کی جائے گی: شیخاوت

 

جے پور: مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحت کو نقصان پہنچا ہے، لیکن اس کی تلافی اس سال ہو جائے گی۔
مسٹر شیخاوت نے اتوار کو یہاں گریٹ انڈین ٹریول بازار (جی آئی ٹی بی) کے 14ویں ایڈیشن کے موقع پر منعقدہ میٹ ان انڈیا کنکلیو میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھی ملک کے لوگوں نے نہ صرف ہمت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ حکومت پر بھروسہ بھی ظاہر کیا ہے اور اسی وجہ سے لوگوں نے واقعہ کے صرف تین دن بعد ہی دوبارہ بکنگ شروع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وہاں امن قائم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سال ڈھائی کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا تھا لیکن پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، "اس کی وجہ سے کچھ نقصان ہوگا، ہم اس کے لیے مربوط کوشش کریں گے اور میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں وزیر اعظم نے جس طرح کا عزم کیا ہے، جس طرح سے انہوں نے مضبوط آواز میں ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا ہے، ہم اس سال ہی اس نقصان کی تلافی کر سکیں گے۔"

About The Author

Latest News