عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کا پہلا پوسٹر جاری
On
ستارے زمین پر کا اعلان ہوتے ہی لوگوں میں جوش و خروش چھا گیا جو 2007 کی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر کا سیکوئل بتایا جا رہا ہے۔ اور اب انتظار ختم ہوا۔ فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے اور اس کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے اور ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
پوسٹر میں عامر خان کے ساتھ 10 نئے چہرے بھی دکھائے گئے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ایک اور خوبصورت، تازگی اور دل کو چھو لینے والی کہانی آنے والی ہے۔ عامر خان پروڈکشن فلم 'ستارے زمین پر' کے ذریعے 10 ڈیبیو اداکاروں کو لانچ کر رہی ہے، جس میں اروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔
عامر خان ایک طویل عرصے کے بعد 'ستارے زمین پر' سے بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری R.S. پرسنا کر رہے ہیں۔ 'ستار زمین پر' عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی ہے جس میں عامر خان اور جنیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں، اور اس کی موسیقی شنکر-احسان-لوئے نے ترتیب دی ہے۔ اسکرین پلے دیویا ندھی شرما نے لکھا ہے، اور فلم کو عامر خان اور اپرنا نے پروڈیوس کیا ہے۔
About The Author
Related Posts
Latest News
05 May 2025 19:37:35
نئی دہلی: کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے آئی ٹی) نے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)