سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات میں لڑکیوں نے پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات میں لڑکیوں نے پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

 

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے منگل کو 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بالترتیب 93.66 فیصد اور 88.39 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
نتائج کے تجزیے کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 95 فیصد طالبات نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے جبکہ طالبات کی کامیابی کا تناسب 92.63 ہے۔ 12ویں جماعت میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 91 فیصد ہے جو کہ لڑکوں کے مقابلے 5.94 فیصد زیادہ ہے۔
دسویں جماعت کا امتحان پاس کرنے والے کل طلباء کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے اس بار 0.06 فیصد زیادہ ہے۔ سی بی ایس ای نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس سال 10ویں جماعت کے امتحان میں 22,388,27 طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں سے 20,95,467 پاس ہوئے تھے۔ ترواننت پورم 99.70 فیصد کی کامیابی کی شرح کے ساتھ 10ویں جماعت کے امتحان میں سرفہرست رہا، جب کہ آسام کے گوہاٹی میں صرف 84.14 فیصد طلبہ پاس ہونے میں کامیاب ہوئے۔ بڑے مراکز میں، گوہاٹی نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

About The Author

Latest News