پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں: جے ڈی یو
On
جے ڈی یو کے قومی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ اپوزیشن پہلگام دہشت گردانہ حملے اور ہندوستانی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس پورے معاملے پر وسیع پیمانے پر بحث کی جائے۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ اپوزیشن کے اس مطالبے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حکومت نے آل پارٹیز میٹنگ بلا کر اس حوالے سے مکمل معلومات پہلے ہی دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سینئر ترین سیاست دان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد دھڑے کے صدر شرد پوار نے بھی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبہ کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور فوجی کارروائی پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
About The Author
Latest News
15 May 2025 19:53:37
پرول کو گرمیوں کی بہترین سبزی سمجھا جاتا ہے۔ پرول معدے کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا...