ہندوستان نے بنگلہ دیش کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا

 

نئی دہلی ہندوستان نے آج بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آمرانہ رجحانات بنگلہ دیش کے مسائل کی وجہ ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے جب یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں محمد یونس کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اندر جو بھی صورت حال ہے، اس کی ذمہ داری وہاں کی حکومت ہے۔ ایسا بیان دینا مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے کسی اور سمت موڑنا ہے۔ اس سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تعاون کے بہت سے معاہدے ہیں جن پر عمل درآمد کے مختلف مراحل ہیں۔

About The Author

Latest News