مودی تین ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آئے

مودی تین ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آئے

 

نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی تین ممالک کے کامیاب دورے کے بعد جمعرات کی سہ پہر وطن واپس پہنچ گئے۔ مسٹر مودی اپنے پانچ روزہ دورے کے آخری مرحلے میں کروشیا سے دہلی روانہ ہوئے۔

وزیراعظم اتوار کو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں قبرص روانہ ہوئے۔ قبرص میں انہوں نے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں شرکت کی۔ صدر جمہوریہ نے مسٹر مودی کو قبرص کے اعلیٰ ترین اعزاز 'گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس' سے نوازا۔ قبرص میں دو روزہ قیام کے بعد وہ منگل کو کینیڈا پہنچے جہاں انہوں نے G-7 ممالک کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

مسٹر مودی بدھ کو اپنے دورے کے آخری مرحلے میں کروشیا پہنچے۔ وہاں انہوں نے وزیر اعظم آندریج پلینکوک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ تھا۔

About The Author

Latest News