ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی
آج یہاں منعقدہ ایک تقریب میں، ہاکی انڈیا نے ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ تمل ناڈو 2025 کی میزبانی کے لیے تمل ناڈو حکومت کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے اور ٹورنامنٹ کے لوگو کی بھی باضابطہ نقاب کشائی کی۔
28 نومبر سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے دو ہفتے کے ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی چنئی اور مدورائی شہروں میں کی جائے گی۔ پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ تھیرو ادھیانیدھی اسٹالن نے کہا، "ہمیں فخر ہے کہ تمل ناڈو کو FIH ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری ریاست کے لیے، بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ایسے باوقار بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا اور پورٹ کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔"