سٹاک مارکیٹ تین روز کی گراوٹ سے آج بحال ہو گئی

سٹاک مارکیٹ تین روز کی گراوٹ سے آج بحال ہو گئی

 

ممبئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل ایران تنازعہ میں امریکی فوجی مداخلت کے اپنے فیصلے کو واپس لینے کے بعد یورپی منڈی میں اضافے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی بدولت گزشتہ مسلسل تین دنوں کی گراوٹ سے بحال ہوتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 1046.30 پوائنٹس یا 1.29 فیصد چھلانگ لگا کر 82408.17 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 319.15 پوائنٹس یا 1.29 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25112.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.20 فیصد چھلانگ لگا کر 45,480.26 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.55 فیصد مضبوط ہوکر 52,378.52 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

About The Author

Latest News