اتراکھنڈ: چار دھام یاترا ایک دن کے لیے ملتوی

اتراکھنڈ: چار دھام یاترا ایک دن کے لیے ملتوی

 

دہرادون، اتراکھنڈ میں مسلسل موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کے پیش نظر یاتریوں کی حفاظت کو سب سے اہم سمجھتے ہوئے چار دھام یاترا کو ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گڑھوال ڈویژن کے کمشنر ونے شنکر پانڈے نے اتوار کو کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتیاطی قدم مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ راستوں پر پھنسے ہوئے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور راحت اور بچاؤ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

مسٹر پانڈے نے کہا کہ مزید سفر کے بارے میں فیصلہ کل موسمی حالات اور راستوں کا جائزہ لینے کے بعد لیا جائے گا۔ عقیدت مندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور موسم کے نارمل ہونے تک سفری مقامات پر نہ نکلیں۔

About The Author

Latest News