صدر مرمو نے پانچ ہائی کورٹس میں چیف جسٹس کا تقرر کیا

صدر مرمو نے پانچ ہائی کورٹس میں چیف جسٹس کا تقرر کیا

۔

نئی دہلی، صدر دروپدی مرمو نے پانچ ہائی کورٹس کے لیے چیف جسٹس مقرر کیے ہیں۔

مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، گوہاٹی اور پٹنہ ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹسوں کی تقرری کی گئی ہے۔

جسٹس سنجیو سچدیوا کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس، جھارکھنڈ کے جسٹس ترلوک سنگھ چوہان، کرناٹک کے جسٹس ویبھو بکھرو، گوہاٹی کے جسٹس آشوتوش کمار اور پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس وپل منوبھائی پنچولی کو چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

About The Author

Latest News